سورہ قریش: آیت 4 - الذي أطعمهم من جوع وآمنهم... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورہ قریش

ٱلَّذِىٓ أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَءَامَنَهُم مِّنْ خَوْفٍۭ

اردو ترجمہ

جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allathee atAAamahum min jooAAin waamanahum min khawfin

آیت 4 کی تفسیر

آیت 4{ الَّذِیْٓ اَطْعَمَہُمْ مِّنْ جُوْعٍ لا } ”جس نے انہیں بھوک میں کھانے کو دیا“ انہیں رزق عطا فرماکر فاقہ کشی سے محفوظ رکھا۔ جب عرب کے عام لوگ غربت اور تنگ دستی کا شکار تھے اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے قریش ِمکہ کو کامیاب تجارت اور کعبہ کی تولیت کی وجہ سے معاشی خوشحالی سے نواز رکھا تھا۔ { وَّاٰمَنَہُمْ مِّنْ خَوْفٍ۔ } ”اور انہیں خوف سے امن عطا کیا۔“ ان کے قافلے سارا سال یمن اور فلسطین کے درمیان بلاخوف و خطر محو ِسفر رہتے تھے۔ خداداد تحفظ کی یہ ضمانت انہیں اس سرزمین میں میسر تھی جہاں ہر طرف جنگل کے قانون کا راج تھا۔

آیت 4 - سورہ قریش: (الذي أطعمهم من جوع وآمنهم من خوف...) - اردو