سورہ قریش: آیت 3 - فليعبدوا رب هذا البيت... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورہ قریش

فَلْيَعْبُدُوا۟ رَبَّ هَٰذَا ٱلْبَيْتِ

اردو ترجمہ

لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے رب کی عبادت کریں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

FalyaAAbudoo rabba hatha albayti

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ ہٰذَا الْبَیْتِ۔ } ”پس انہیں بندگی کرنی چاہیے اس گھر کے رب کی۔“ ظاہر ہے ان کے جدا مجد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کا یہ گھر ع ”دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا“ توحید کے مرکز کی حیثیت سے تعمیر کیا تھا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کو اس گھر کے پہلو میں بساتے وقت توحید کے اعتبار سے ان کی ذمہ داری کا ذکر ان الفاظ میں کیا تھا : لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ تاکہ وہ اللہ کی بندگی کے طور پر نماز قائم کریں۔ چناچہ چاہیے تو یہ تھا کہ جس کعبہ کی تولیت کی وجہ سے انہیں خوشحالی اور عزت ملی تھی وہ اس گھر کے مالک کو پہچانتے اور اس کا حق ادا کرتے۔ لیکن اس کے برعکس انہوں نے اللہ کے اس گھر میں 360 بت نصب کرکے اسے دنیا کے سب سے بڑے بت کدے میں تبدیل کردیا اور اس کے اصل مالک کو بالکل ہی فراموش کردیا۔

آیت 3 - سورہ قریش: (فليعبدوا رب هذا البيت...) - اردو