سورہ نوح: آیت 6 - فلم يزدهم دعائي إلا فرارا... - اردو

آیت 6 کی تفسیر, سورہ نوح

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِىٓ إِلَّا فِرَارًا

اردو ترجمہ

مگر میری پکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Falam yazidhum duAAaee illa firaran

آیت 6 کی تفسیر

آیت 6{ فَلَمْ یَزِدْہُمْ دُعَآئِ یْٓ اِلَّا فِرَارًا۔ } ”لیکن میری اس دعوت نے ان میں کچھ اضافہ نہیں کیا سوائے فرار کے۔“ یعنی میری اس شب و روز کی دعوتی مساعی کے نتیجے میں ان کے گریز اور فرار ہی میں اضافہ ہوا۔ جتنا جتنا میں ان کو پکارتا گیا اتنے ہی زیادہ یہ دور بھاگتے گئے۔

آیت 6 - سورہ نوح: (فلم يزدهم دعائي إلا فرارا...) - اردو