سورہ نوح: آیت 10 - فقلت استغفروا ربكم إنه كان... - اردو

آیت 10 کی تفسیر, سورہ نوح

فَقُلْتُ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارًا

اردو ترجمہ

میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faqultu istaghfiroo rabbakum innahu kana ghaffaran

آیت 10 کی تفسیر

فقلت .................... غفارا (17 : 01) ” میں نے کہا : ” اپنے رب سے معافی مانگو ، بیشک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے “۔ اور ان کو یہ لالچ بھی دیا کہ اللہ تمہیں وافر رزق بھی دے گا ، بارشوں کے ذریعہ نہریں بہادے گا ، اولاد دے گا ، اموال دے گا ، جو تمہیں بہت عزیز ہیں۔

آیت 10 - سورہ نوح: (فقلت استغفروا ربكم إنه كان غفارا...) - اردو