سورہ مریم: آیت 94 - لقد أحصاهم وعدهم عدا... - اردو

آیت 94 کی تفسیر, سورہ مریم

لَّقَدْ أَحْصَىٰهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا

اردو ترجمہ

سب پر وہ محیط ہے اور اس نے اُن کو شمار کر رکھا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Laqad ahsahum waAAaddahum AAaddan

آیت 94 کی تفسیر

لقد احصھم وعدھم عدا (91 : 49) ” سب پر وہ محیط ہے اور اس نے ان کو شمار کر رکھا ہے “۔ لہٰذانہ کوئی اس سے بھاگ سکتا ہے ‘ نہ وہ کسی کو بھول سکتا ہے۔

آیت 94 لَقَدْ اَحْصٰٹہُمْ وَعَدَّہُمْ عَدًّا ”ان میں سے ایک ایک اس کی نظر میں ہے۔ وہ سب انسانوں کا پوری طرح احاطہ کیے ہوئے ہے۔ کوئی ایک فرد بھی اس سے بچ کر کہیں ادھر ادھر نہیں ہو سکے گا۔

آیت 94 - سورہ مریم: (لقد أحصاهم وعدهم عدا...) - اردو