سورہ زلزلہ: آیت 5 - بأن ربك أوحى لها... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورہ زلزلہ

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا

اردو ترجمہ

کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Bianna rabbaka awha laha

آیت 5 کی تفسیر

بان ربک اوحی لھا (5:99) کہ تیرے رب نے اسے ایسا کرنے کا حکم دیا ہوگا “۔ اس کو حکم دیا ہوگا کہ وہ اپنی حرکت تیز کردے اور اپنے سکان کو خوب جھٹکے دے اور اپنے اندر کی چیزیں باہر پھینک دے اور یہ کام وہ رب کے حکم کی اطاعت میں کررہی ہے۔

واذنت لربھا وحقت ” اور وہ اپنے رب کے حکم کی اطعت کرے گی اور اس کا حق یہی ہے “۔ لہٰذا وہ اپنے حالات بتائے گی۔ غرض یہ صورت حال اور یہ منظر اس بات کا خوب اظہار کررہا ہے کہ اس وقت اللہ کے احکام واشارات کیا ہوں گے۔

اب یہاں حالات ایسے ہیں کہ انسان ششدررہ گیا ہے ، سورت کی گھن گرج اور زور دار بیان سے خوف وہراس کی فضا ہے ، ہر سو دہشت اور حیرانی کا دور دورہ ہے۔ اضطراب اور بھگدڑ ہے ، ایسے حالات میں انسان کا سانس پھولا ہوا ہے۔ اور وہ پوچھ رہا ہے کہ اسے کیا ہوگیا ہے۔

مالھا (3:99) ” اسے کیا ہوگیا ہے .... ایسے حالات میں جواب ایک نئے منظر کی صورت میں آتا ہے ، یہ ہے منظر حشر ونشر ، حساب و کتاب اور میزان وجزاء کا ہے۔

آیت 5 - سورہ زلزلہ: (بأن ربك أوحى لها...) - اردو