سورۃ الطور: آیت 3 - في رق منشور... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورۃ الطور

فِى رَقٍّ مَّنشُورٍ

اردو ترجمہ

جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fee raqqin manshoorin

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ۔ } ”کشادہ ورق میں۔“ یعنی وہ تختیاں خوب کشادہ تھیں جن پر تورات کی عبارت تحریر تھی۔ گویا یہ تین قسمیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حالات سے متعلق ہیں۔ کو ہِ طور پر آپ علیہ السلام کو مکالمہ الٰہی سے سرفراز فرمایا گیا اور آپ علیہ السلام کو ایک ایسی کتاب عطا کی گئی جو کشادہ تختیوں پر لکھی ہوئی تھی۔

آیت 3 - سورۃ الطور: (في رق منشور...) - اردو