سورہ طارق: آیت 9 - يوم تبلى السرائر... - اردو

آیت 9 کی تفسیر, سورہ طارق

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ

اردو ترجمہ

جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma tubla alssarairu

آیت 9 کی تفسیر

یوم تبلی السرآئر (9:86) ” جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی “۔ جب چھپے ہوئے راز کھلیں گے اور وہ پردے جن کی تہوں میں راز پوشیدہ ہوں گے ہٹ جائیں گے ، ان رازوں کی جانچ ہوگی وہ ظاہر اور کھلے ہوں گے اور راز نہ رہیں گے ، جس طرح چمکتا ہوا تارہ اندھیروں سے نمودار ہوتا ہے اور جس طرح نفس انسانی پردوں کے اندر ملفوف ہوتا ہے اور اس کا حافظ اس کی ہر بات جانتا ہے تو جس دن انسان کے پاس نہ قوت ہوگی اور نہ اس کا کوئی مددگار ہوگا ، اس دن سب کچھ سامنے آجائے گا۔

آیت 9 - سورہ طارق: (يوم تبلى السرائر...) - اردو