سورہ طارق: آیت 8 - إنه على رجعه لقادر... - اردو

آیت 8 کی تفسیر, سورہ طارق

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ

اردو ترجمہ

یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Innahu AAala rajAAihi laqadirun

آیت 8 کی تفسیر

یہ اللہ ہی ہے جس نے انسان کو پیدا کیا اور اس کی نگہداشت کی۔ لہٰذا اس پر قادر ہے کہ موت کے بعد اسے زندگی بخشے اور مرکر مٹی میں مل جانے کے بعد اسے حیات جدید دے۔ اللہ کی پہلی تخلیق جس کا اوپر ذکر ہوا ، یہ شہادت دے رہی ہے کہ وہ دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔ پہلی زندگی اللہ کی تدبیر اور اللہ کی قدرت پر شاہد عادل ہے کیونکہ پہلی تخلیق میں نہایت حکیمانہ ٹیکنالوجی پوشیدہ ہے۔ اگر انسان کو دوبارہ زندہ کرنے اور حساب و کتاب لینے کو تسلیم نہ کیا جائے تو پہلی تخلیق کا پورا نظام عبث ہوجائے گا۔

آیت 8{ اِنَّہٗ عَلٰی رَجْعِہٖ لَقَادِرٌ۔ } ”یقینا وہ اسے لوٹانے پر بھی قادر ہے۔“ جس اللہ نے پانی کی ایک بوند سے انسان کی تخلیق کی ہے وہ یقینا اس پر بھی قادر ہے کہ جب چاہے اسے اپنے پاس واپس بلا لے۔ اور یقینا وہ اس کے مرنے کے بعد اسے دوبارہ زندہ کردینے پر بھی قدرت رکھتا ہے۔

آیت 8 - سورہ طارق: (إنه على رجعه لقادر...) - اردو