سورہ شوریٰ: آیت 2 - عسق... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورہ شوریٰ

عٓسٓقٓ

اردو ترجمہ

ع س ق

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAaynseenqaf

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2 { عٓسٓقٓ۔ ”ع ‘ س ‘ ق۔“ سورة الشوریٰ قرآن کی ان دو سورتوں میں سے ایک ہے جن کے آغاز میں پانچ پانچ حروفِ مقطعات آئے ہیں ‘ لیکن اس زمرے میں بھی یہ سورت اس لحاظ سے منفرد و یکتا ہے کہ اس کے آغاز میں حروفِ مقطعات کی دو آیات ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر اس سورت سے بھی خصوصی نسبت ہے اور اس کی وجہ بھی سورة الحدید کے ساتھ میری نسبت ہی ہے۔ دراصل مضامین کے حوالے سے مدنی قرآن میں جو مقام سورة الحدید کا ہے بعینہٖ وہی مقام سورة الشوریٰ کا مکی قرآن میں ہے۔ سورة الشوریٰ حجم 53 آیات کے لحاظ سے سورة الحدید 29 آیات سے تقریباً دو گنا ہے ‘ اور مکی قرآن چونکہ حجم کے اعتبار سے مدنی قرآن سے دو گنا ہے اس لیے ان دونوں سورتوں کے مابین حجم کے اس تناسب سے بھی یہی لگتا ہے کہ مکی قرآن کے اندر سورة الشوریٰ گویا سورة الحدید کا بدل ہے۔

آیت 2 - سورہ شوریٰ: (عسق...) - اردو