سورۃ الشرح: آیت 5 - فإن مع العسر يسرا... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورۃ الشرح

فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا

اردو ترجمہ

پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fainna maAAa alAAusri yusran

آیت 5 کی تفسیر

” پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے۔ بیشک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے “۔

حقیقت یہ ہے کہ مشکل کے ساتھ آسانی لازمی ہے اور مشکل کے بعد آسانیاں ہوتی ہیں۔ اور اے نبی یہ آپ کے ساتھ بھی لازم رہی ہے۔ جب آپ پر دعوت کا بوجھ بھاری ہوگیا تو ہم نے آپ کا دل کھول دیا ، یوں آپ کا بوجھ ہلکا ہوگیا جس نے آپ کی کمر توڑ دی تھی لہٰذا مشکل کے ساتھ ہی آسانی جڑی رہی اور یہ بھاری بوجھ ہلکا ہوگیا۔

یہ اصول ایک اٹل اصول ہے ، اس لئے اسے انہی الفاظ میں مکرر لایا گیا ہے۔

فان مع ........................ یسرا (6:94) ” پس حقیت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے۔ بیشک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے “۔ یہ تکرار اس بات کا اظہار کررہا ہے کہ جس وقت یہ آیات نازل ہورہی تھیں حضور اکرم ﷺ بےحد مشقت اور تنگی میں تھے۔ اس لئے اللہ نے اس مسئلہ کی طرف اس طرح توجہ فرمائی ، یاددہانی فرمائی ، اللہ نے حضور کی ذات کے حوالے سے اپنی سابقہ مہربانیاں گنوائیں اور اپنے فضل وکرم اور دستگیری کا ذکر کیا اور آئندہ کے لئے بھی اسی اصول کو تاکید مزید کے ساتھ بیان کیا ، تاکہ آپ کو تسلی ہو کہ بہتر دور آنے والا ہے۔ یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ حضور اکرم جن مشکلات میں گھرے ہوئے تھے وہ کوئی سخت مشکلات تھیں۔

اب بتایا جاتا ہے کہ آپ پر جو بہتر دور آنے والا ہے وہ کس طرح آئے گا اور انشراح صدر کے حقیقی اسباب کیا ہوا کرتے ہیں اور دعوت اسلامی کی طویل راہ میں اور دشوار گزار سفر میں زادراہ کیا ہے ، سیراب ہونے کے ذرائع کیا ہیں۔

آیت 5 - سورۃ الشرح: (فإن مع العسر يسرا...) - اردو