سورہ الشمس: آیت 15 - ولا يخاف عقباها... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورہ الشمس

وَلَا يَخَافُ عُقْبَٰهَا

اردو ترجمہ

اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wala yakhafu AAuqbaha

آیت 15 کی تفسیر

آیت 15{ وَلَا یَخَافُ عُقْبٰٹہَا۔ } ”اور وہ اس کے انجام سے نہیں ڈرتا۔“ اللہ تعالیٰ کو اپنے اس فعل کے کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے کہ اس کے بعد کیا ہوگا ؟ وہ پوری کائنات کا مالک اور خالق ہے ‘ وہ جو چاہے کرے۔ اس نے اس پوری قوم کو ختم کردیا اور ان کی جگہ دوسری قوم کو لے آیا۔ اس سورت میں پہلے انسانی نفس اور ضمیر کے حوالے سے انسان کی انفرادی کامیابی اور ناکامی کا ذکر ہوا اور پھر قوم ثمود کی مثال دے کر قوموں کی اجتماعی کامیابی اور ناکامی کے معیار کے بارے میں بھی بتادیا گیا۔ اس سورت کے مضمون کا تسلسل اگلی سورت میں بھی نظر آئے گا۔

آیت 15 - سورہ الشمس: (ولا يخاف عقباها...) - اردو