سورہ الشمس: آیت 14 - فكذبوه فعقروها فدمدم عليهم ربهم... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورہ الشمس

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا

اردو ترجمہ

مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fakaththaboohu faAAaqarooha fadamdama AAalayhim rabbuhum bithanbihim fasawwaha

آیت 14 کی تفسیر

آیت 14{ فَکَذَّبُوْہُ فَعَقَرُوْہَاص } ”تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں۔“ { فَدَمْدَمَ عَلَیْہِمْ رَبُّہُمْ بِذَنْبِہِمْ فَسَوّٰٹہَا۔ } ”تو الٹ دیا ان پر عذاب ان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں اور سب کو برابر کردیا۔“ ان کے جرمِ عظیم کی پاداش میں اللہ تعالیٰ نے ان پر عذاب استیصال نازل فرمایا اور پوری قوم کو ایک ساتھ پیوند خاک کردیا۔

آیت 14 - سورہ الشمس: (فكذبوه فعقروها فدمدم عليهم ربهم بذنبهم فسواها...) - اردو