سورہ الصافات: آیت 2 - فالزاجرات زجرا... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورہ الصافات

فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا

اردو ترجمہ

پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faalzzajirati zajran

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2{ فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا } ”پھر قسم ہے ان کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔“ یعنی جب اللہ تعالیٰ کسی بستی پر عذاب کا حکم دیتا ہے تو فرشتوں کی ایک ڈانٹ صَیحَۃ سے وہ بستی تباہ اور متعلقہ قوم ہلاک ہوجاتی ہے۔ جیسا کہ سورة یٰسٓ میں ایک قوم کے بارے میں فرمایا گیا : { اِنْ کَانَتْ اِلاَّ صَیْحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمْ خٰمِدُوْنَ } ”وہ تو بس ایک زور دار چنگھاڑ تھی ‘ تو اسی وقت وہ سب بجھ کر رہ گئے۔“

آیت 2 - سورہ الصافات: (فالزاجرات زجرا...) - اردو