سورہ الصافات: آیت 17 - أوآباؤنا الأولون... - اردو

آیت 17 کی تفسیر, سورہ الصافات

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ

اردو ترجمہ

اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Awaabaona alawwaloona

آیت 17 کی تفسیر

آیت 17{ اَوَاٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ } ”اور کیا پہلے زمانے کے ہمارے آباء و اَجداد کو بھی !“ تو کیا ہمارے ان آباء واجداد کو بھی زندہ کرلیا جائے گا جنہیں فوت ہوئے صدیاں گزر چکی ہیں اور ان کی ہڈیاں تک بھی مٹی میں تحلیل ہوچکی ہیں۔

آیت 17 - سورہ الصافات: (أوآباؤنا الأولون...) - اردو