سورہ رحمن: آیت 15 - وخلق الجان من مارج من... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورہ رحمن

وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ

اردو ترجمہ

اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakhalaqa aljanna min marijin min narin

آیت 15 کی تفسیر

آیت 15 { وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ۔ } ”اور جنات کو اس نے پیدا کیا آگ کی لپٹ سے۔“ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍسے آگ کی لویا لپٹ مراد ہے۔ اس کا اطلاق آگ کے شعلے کے اس حصے پر ہوتا ہے جو نظر نہیں آتا لیکن انتہائی گرم ہوتا ہے۔ شعلے کے اندر سب سے زیادہ درجہ حرارت اسی نظر نہ آنے والے حصے میں ہوتا ہے۔ سورة الحجر کی آیت 27 میں آگ کی اس لپٹ کو نَارِ السَّمُوْمِ کا نام دیا گیا ہے۔

آیت 15 - سورہ رحمن: (وخلق الجان من مارج من نار...) - اردو