سورہ نور: آیت 10 - ولولا فضل الله عليكم ورحمته... - اردو

آیت 10 کی تفسیر, سورہ نور

وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ

اردو ترجمہ

تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا التفات فرمانے والا اور حکیم ہے، تو (بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں بڑی پیچیدگی میں ڈال دیتا)

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walawla fadlu Allahi AAalaykum warahmatuhu waanna Allaha tawwabun hakeemun

آیت 10 کی تفسیر

وَاَنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ حَکِیْمٌ “ یہاں پر کچھ الفاظ مقدرّ understood مانے گئے ہیں۔ گویا تقدیر عبارت یوں ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اور اس کی رحمت تم لوگوں کے شامل حال نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ توبہ قبول فرمانے والا اور صاحب حکمت ہے تو بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں غلط راستے پر ڈال دیتا اور تم کوئی بہت بڑا قدم اٹھا لیتے۔ان ابتدائی آیات کی صورت میں اس واقعہ کی تمہید بیان ہوئی ہے جو آگے آ رہا ہے۔

آیت 10 - سورہ نور: (ولولا فضل الله عليكم ورحمته وأن الله تواب حكيم...) - اردو