سورہ نمل: آیت 5 - أولئك الذين لهم سوء العذاب... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورہ نمل

أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَهُمْ سُوٓءُ ٱلْعَذَابِ وَهُمْ فِى ٱلْءَاخِرَةِ هُمُ ٱلْأَخْسَرُونَ

اردو ترجمہ

یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بُری سزا ہے اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Olaika allatheena lahum sooo alAAathabi wahum fee alakhirati humu alakhsaroona

آیت 5 کی تفسیر

اولئک الذین لھم شوآء العذاب ……الاخسرون (5)

چاہے یہ برا عذاب ان کو دنیا میں ملے یا آخرت میں۔ لیکن مکمل خسارہ آخرت کا خسارہ ہے۔ وہ انسان کے اعمال کے عین مطابق ہوتا ہے۔ جتنا کوئی برائی کی طرف مائل ہوتا ہے اسی قدر وہاں اس کی سزا سخت ہوتی ہے۔

اب اس سورت کی اس تمہید کا خاتمہ اس پر ہوتا ہے کہ اے نبی ، تم جس مصدر سے قرآن پا رہے ہو یہ تو حلیم و حکیم کا سرچشمہ ہے۔

آیت 5 - سورہ نمل: (أولئك الذين لهم سوء العذاب وهم في الآخرة هم الأخسرون...) - اردو