سورہ نجم: آیت 15 - عندها جنة المأوى... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورہ نجم

عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ

اردو ترجمہ

جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAindaha jannatu almawa

آیت 15 کی تفسیر

آیت 15{ عِنْدَہَا جَنَّۃُ الْمَاْوٰی۔ } ”جنت الماویٰ بھی اس کے پاس ہی ہے۔“ ”جنت الماویٰ“ سب سے اونچے درجے کی جنت ہے ‘ جو ساتویں آسمان پر سدرۃ المنتہیٰ کے قریب ہے۔ قیامت کے دن اہل جنت کو جہاں ”نزل“ پیش کیا جائے گا وہ جنت تو زمین پر واقع ہوگی۔ اس کے بعد ان میں سے ہر شخص کے اپنے اپنے ایمان و خلوص کی گہرائی اور انفاقِ جان و مال کے تناسب کے حساب سے درجہ بدرجہ ترقی ہوتی جائے گی۔ حتیٰ کہ کچھ خوش قسمت لوگ جنت الماویٰ میں پہنچ جائیں گے۔

آیت 15 - سورہ نجم: (عندها جنة المأوى...) - اردو