سورہ نباء: آیت 5 - ثم كلا سيعلمون... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورہ نباء

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

اردو ترجمہ

ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma kalla sayaAAlamoona

آیت 5 کی تفسیر

آیت 5{ ثُمَّ کَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ۔ } ”ہاں کوئی بات نہیں ! عنقریب یہ جان لیں گے۔“ عالم دنیا اور عالم برزخ کے درمیان صرف موت کا پردہ حائل ہے۔ جونہی کسی انسان کی آنکھ بند ہوتی ہے یہ پردہ اٹھ جاتا ہے۔ قبر عالم برزخ کی پہلی منزل ہے۔ اس منزل پر پہنچتے ہی ہر انسان اصل حقیقت کو جان جاتا ہے۔ چناچہ وہ وقت دور نہیں جب ان میں سے ہر شخص پر اصل حقائق عیاں ہوجائیں گے۔

آیت 5 - سورہ نباء: (ثم كلا سيعلمون...) - اردو