سورہ نباء: آیت 3 - الذي هم فيه مختلفون... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورہ نباء

ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ

اردو ترجمہ

جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allathee hum feehi mukhtalifoona

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ الَّذِیْ ہُمْ فِیْہِ مُخْتَلِفُوْنَ۔ } ”جس کے بارے میں یہ اختلافِ رائے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔“ قیامت کے بارے میں تفصیلات سن کر ان میں سے کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ۔ کوئی کہتا ہے کہ مرنے کے بعد انسانوں کا دوبارہ زندہ ہونا بالکل بعید از قیاس ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ ہمارے معبودوں کے ہوتے ہوئے ہم سے کوئی محاسبہ نہیں ہوسکتا۔ غرض جتنے منہ اتنی باتیں ! ہر کوئی اپنی اپنی رائے دے رہا ہے۔

آیت 3 - سورہ نباء: (الذي هم فيه مختلفون...) - اردو