سورہ نباء: آیت 2 - عن النبإ العظيم... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورہ نباء

عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ

اردو ترجمہ

کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAani alnnabai alAAatheemi

آیت 2 کی تفسیر

عن النبا ............................ مختلفون (3:78) ” کیا اس بڑی خبر کے سارے میں جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں “۔ یہاں اس عظیم حقیقت کا نام نہیں لیا گیا ، صرف اسے نباء عظیم کہا گیا ، جو اس کی صفت ہے ۔ اس لئے کہ تعجب اور مبالغے کے انداز کو جاری رکھا جائے۔ اس دن کے بارے میں ، اختلافات اہل ایمان اور اہل کفر کے درمیان تھے۔ ان لوگوں کے درمیان جو اس پر ایمان لائے تھے اور ایسے لوگوں کے درمیان جو اس کا انکار کرتے تھے ، سوالات دراصل انکار کرنے والوں ہی کی طرف سے تھے۔

پھر اس سوال اور قیل وقال کا کوئی جواب نہیں دیا جاتا ہے اور نہ اس بات کی تصریح کی جاتی ہے کہ یہ سوال و جواب کس امر کے بارے میں ہے۔ یہاں صرف اس امر عظیم کی صفت عظیم کا ذکر دیا جاتا ہے اور ایک ملفوف اور بالواسطہ دھمکی دینے پر ہی اکتفاء کردیا جاتا ہے اور یہ بالواسطہ دھمکی ڈائریکٹ جواب سے زیادہ موثر ہے۔ اور زیادہ خوفزدہ کردینے والی ہے۔

آیت 2 { عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ۔ } ”اس بڑی خبر کے بارے میں۔“ یعنی قیامت کی خبر کے بارے میں۔ جیسے سورة المدثر میں فرمایا گیا ہے : { اِنَّہَا لَاِحْدَی الْکُبَرِ۔ } ”یقینا یہ بہت بڑی باتوں میں سے ایک بات ہے۔“

آیت 2 - سورہ نباء: (عن النبإ العظيم...) - اردو