سورہ ناس: آیت 4 - من شر الوسواس الخناس... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورہ ناس

مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ

اردو ترجمہ

اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Min sharri alwaswasi alkhannasi

آیت 4 کی تفسیر

آیت 4{ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِلا الْخَنَّاسِ۔ } ”اس بار بار وسوسہ ڈالنے والے ‘ پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔“ شیطان کی وسوسہ اندازی کا طریق کار یہ ہے کہ وہ لگاتار اپنی کوشش جاری رکھتا ہے اور انسان کو گمراہ کرنے کی کوششوں سے تھکتا نہیں۔ کبھی حملہ کرتا ہے ‘ کبھی دفاعی پسپائی اختیار کرتا ہے اور پھر پلٹ کر حملہ آور ہوتا ہے۔

آیت 4 - سورہ ناس: (من شر الوسواس الخناس...) - اردو