سورہ ناس: آیت 2 - ملك الناس... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورہ ناس

مَلِكِ ٱلنَّاسِ

اردو ترجمہ

انسانوں کے بادشاہ

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Maliki alnnasi

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2{ مَلِکِ النَّاسِ۔ } ”تمام انسانوں کے بادشاہ کی۔“ وہ تمام انسانوں کا صرف پروردگار ہی نہیں ‘ ان کا بادشاہ اور فرماں روا بھی ہے۔ اس کا حکم ہر وقت ‘ ہر جگہ اور ہرچیز پر نافذ ہے۔

آیت 2 - سورہ ناس: (ملك الناس...) - اردو