سورہ الواقیہ: آیت 7 - وكنتم أزواجا ثلاثة... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَٰثَةً

اردو ترجمہ

تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakuntum azwajan thalathatan

آیت 7 کی تفسیر

وکنتم ............ السبقون (01) (6 5: 7 تا 01) ” تم لوگ اس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہوجاؤ گے ، دائیں بازو والے ، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا اور بائیں بازو والے ، تو بائیں بازو والوں (کی بدنصیبی) کا کیا ٹھکانا اور آگے والے تو پھر آگے والے ہی ہیں۔ “

قیامت میں لوگوں کے تین گروہ ہوں گے۔ قرآن مجید کے دوسرے مشاہد میں لوگوں کے دو ہی اقسام اور گروہ بتائے گئے ہیں لیکن یہاں تین درجے بتائے گئے ہیں۔ پہلے دائیں بازو والے ان کا اصحاب المیمنہ کہا گیا ہے اور ان کے بارے میں محض سوال کردیا گیا۔ یہ محض ان کی گرانقدری کے لئے۔

آیت 7{ وَّکُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَۃً۔ } ”اور تم تین گروہوں میں منقسم ہو جائو گے۔“ ان تین گروہوں کا ذکر بالواسطہ طور پر سورة الرحمن میں دو جنتوں کے حوالے سے ہوا ہے۔ یعنی اہل جہنم ‘ نچلے درجے کی جنت کے مستحق اور اونچے درجے کی جنت کے باسی۔

آیت 7 - سورہ الواقیہ: (وكنتم أزواجا ثلاثة...) - اردو