سورۃ القیامہ: آیت 6 - يسأل أيان يوم القيامة... - اردو

آیت 6 کی تفسیر, سورۃ القیامہ

يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَٰمَةِ

اردو ترجمہ

پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yasalu ayyana yawmu alqiyamati

آیت 6 کی تفسیر

آیت 6{ یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَۃِ۔ } ”وہ پوچھتا ہے : کب آئے گا قیامت کا دن ؟“ مشرکین مکہ حضور ﷺ سے یہ سوال طنزیہ طور پر پوچھتے تھے۔ اسی لیے اس کا جواب بھی بہت تیکھے انداز میں دیا گیا ہے۔ سوال و جواب کا یہی انداز اور اسلوب سورة الذاریات کی ان آیات میں بھی پایا جاتا ہے : { یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِ - یَوْمَ ہُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ۔ } ”وہ پوچھتے ہیں کب آئے گا وہ جزا و سزا کا دن ؟ جس دن یہ لوگ آگ پر سینکے جائیں گے“۔ مذکورہ سوال کا جواب بھی بالکل اسی انداز میں دیا جا رہا ہے۔ ملاحظہ ہو :

آیت 6 - سورۃ القیامہ: (يسأل أيان يوم القيامة...) - اردو