سورۃ القیامہ: آیت 11 - كلا لا وزر... - اردو

آیت 11 کی تفسیر, سورۃ القیامہ

كَلَّا لَا وَزَرَ

اردو ترجمہ

ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kalla la wazara

آیت 11 کی تفسیر

کلا لا .................... المسقر (75:12) ” ہرگز نہیں ، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی ، اس روز تیرے رب ہی کے سامنے جاکر ٹھہرنا ہوگا “۔

اس دن یہ صورت حالات نہ ہوگی جو انسان چاہتا ہے کہ بلا حساب و کتاب وہ فسق وفجور کے راستے پر آگے بڑھے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو ، بلکہ اس دن تو پورا پورا محاسبہ ہوگا اور اس نے اپنے جو اعمال بھولے ہوں گے ان کے بارے میں اس سے پوچھا جائے گا۔ اور جب وہ یاد کرے گا تو پھر جزاء وسزا ہوگی۔

آیت 11 - سورۃ القیامہ: (كلا لا وزر...) - اردو