سورۃ القیامہ: آیت 10 - يقول الإنسان يومئذ أين المفر... - اردو

آیت 10 کی تفسیر, سورۃ القیامہ

يَقُولُ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ

اردو ترجمہ

اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yaqoolu alinsanu yawmaithin ayna almafarru

آیت 10 کی تفسیر

این المفر (75:10) ” بھاگنے کی جگہ کہاں ہے “۔ اور انسان اس جزع فزع میں پھر ہر طرف بھاگتا پھرے گا۔ جس طرح چوہا پنجرے میں بند ہوجاتا ہے اور ہر طرف بھاگتا رہتا ہے۔ اب نہ جائے فرار ہے ، نہ جائے پناہ ہے ، نہ آگے جاسکتے ہیں اور نہ پیچھے۔

آیت 10 - سورۃ القیامہ: (يقول الإنسان يومئذ أين المفر...) - اردو