سورۃ القلم: آیت 6 - بأييكم المفتون... - اردو

آیت 6 کی تفسیر, سورۃ القلم

بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ

اردو ترجمہ

کہ تم میں سے کون جنون میں مبتلا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Biayyikumu almaftoonu

آیت 6 کی تفسیر

آیت 6{ بِاَیِّکُمُ الْمَفْتُوْنُ۔ } ”کہ تم میں سے کون فتنے میں مبتلا تھا !“ بہت جلد دنیا پر واضح ہوجائے گا کہ تم دونوں فریقوں میں سے کون فتنے میں مبتلا ہوگیا تھا اور کون راہ راست پر تھا۔ کیا محمد بن عبداللہ ﷺ کو جنون کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا معاذ اللہ ! یا آپ ﷺ کے مخالفین جوشِ تعصب میں پاگل ہوگئے تھے ؟

آیت 6 - سورۃ القلم: (بأييكم المفتون...) - اردو