سورۃ القاری: آیت 9 - فأمه هاوية... - اردو

آیت 9 کی تفسیر, سورۃ القاری

فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌ

اردو ترجمہ

اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faommuhu hawiyatun

آیت 9 کی تفسیر

فامہ ھاویة (9:101) ” تو اس کی ماں گہرائی کھائی ہے “۔ ماں دراصل بچے کی جائے پناہ ہوتی ہے ، تو ایسے لوگوں کی جائے پناہ جہنم کی گہری کھائی ہوگی اس لئے یہ ان کی ماں ہوئی۔ کیا ہی خوب انداز تعبیر ہے جو موقع ومقام کے ساتھ مناسبت رکھتا ہے۔ یہاں عذاب کو مجمل رکھا گیا ہے تاکہ آیت مابعد میں اس کی وضاحت ایسے انداز میں کی جائے جو بہت ہی موثر ہو۔

آیت 9 - سورۃ القاری: (فأمه هاوية...) - اردو