سورۃ القاری: آیت 4 - يوم يكون الناس كالفراش المبثوث... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورۃ القاری

يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ

اردو ترجمہ

وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma yakoonu alnnasu kaalfarashi almabthoothi

آیت 4 کی تفسیر

یہ تو تھا اس کھٹکھٹانے والی اور عظیم حادثے کا پہلا منظر۔ اس کو دیکھتے ہی دل ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اڑنے لگتا ہے۔ انسان پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے اور وہ یوں محسوس کرنے لگتا ہے کہ اس دنیا کی ہر وہ چیز جس کا سہارا وہ لے سکتا تھا ، اڑی اڑی سی جارہی ہے۔ وہ ہوا میں اس طرح اڑتی ہے جس طرح ذرے اڑ رہے ہوتے ہیں اور اچانک آخری اور مکمل خاتمہ سامنے آجاتا ہے۔

آیت 4 - سورۃ القاری: (يوم يكون الناس كالفراش المبثوث...) - اردو