سورۃ القاری: آیت 11 - نار حامية... - اردو

آیت 11 کی تفسیر, سورۃ القاری

نَارٌ حَامِيَةٌۢ

اردو ترجمہ

بھڑکتی ہوئی آگ

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Narun hamiyatun

آیت 11 کی تفسیر

نارحامیة (11:101) ” یہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے “۔ اور جن لوگوں کے پیمانے ہلکے اور ناقابل اعتبار ہوئے ، یہ گرم آگ ان کی ماں ہوگی ۔ اس ماں کی جھولی میں وہ آرام کریں گے اور وہاں آرام و راحت پائیں گے یا تم سمجھ گئے کہ اس ماں کے ہاں وہ کیا آرام پائیں گے جو گہری کھائی ہے اور جس کے اندر گرم آگ ہے۔ یہ اچانک طنزیہ انداز اس قدری حقیقی ہے اور اس قدر تلخ ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

آیت 11 - سورۃ القاری: (نار حامية...) - اردو