سورۃ المطففین: آیت 6 - يوم يقوم الناس لرب العالمين... - اردو

آیت 6 کی تفسیر, سورۃ المطففین

يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

اردو ترجمہ

اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma yaqoomu alnnasu lirabbi alAAalameena

آیت 6 کی تفسیر

آیت 6{ یَّوْمَ یَـقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ } ”جس دن کہ لوگ کھڑے ہوں گے تمام جہانوں کے رب کے سامنے۔“ ناپ تول میں کمی کرتے ہوئے ہاتھ کو ہلکی سی جنبش دینا بظاہر تو ایک معمولی سا عمل ہے لیکن ”تل کی اوٹ میں پہاڑ“ کے مصداق ایسا کرنے والے کی اس حرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ یا تو اس کا بعث بعد الموت پر یقین نہیں یا پھر اسے اس کی پروا نہیں کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔

آیت 6 - سورۃ المطففین: (يوم يقوم الناس لرب العالمين...) - اردو