سورۃ المرسلات: آیت 5 - فالملقيات ذكرا... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا

اردو ترجمہ

پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faalmulqiyati thikran

آیت 5 کی تفسیر

آیت 5{ فَالْمُلْقِیٰتِ ذِکْرًا۔ } ”پھر قسم ہے ان فرشتوں کی جو ذکر کا القاء کرتے ہیں۔“ گزشتہ چار آیات کے بارے میں تقریباً تمام مفسرین متفق ہیں کہ ان میں ہوائوں کا ذکر ہے۔ البتہ اس آیت کے حوالے سے زیادہ تر مفسرین کا خیال ہے کہ اس سے فرشتے مراد ہیں ‘ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی لے کر آتے ہیں۔ البتہ بعض لوگوں کی رائے یہ ہے کہ اس آیت میں بھی ہوائوں ہی کا تذکرہ ہے۔ اس حوالے سے ان مفسرین کا استدلال یہ ہے کہ کسی نبی یا کسی داعی کی آواز بھی تو ہوا ہی کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچتی ہے۔ یعنی پیغامات و معلومات کی ترسیل و تقسیم کا ذریعہ medium تو بہرحال ہوا ہی ہے۔

آیت 5 - سورۃ المرسلات: (فالملقيات ذكرا...) - اردو