سورۃ المرسلات: آیت 4 - فالفارقات فرقا... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًا

اردو ترجمہ

پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faalfariqati farqan

آیت 4 کی تفسیر

آیت 4{ فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا۔ } ”پھر تقسیم کرتی ہیں جدا جدا۔“ سورة الذاریات میں ہوائوں کی اس خصوصیت کا ذکر { فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا۔ } کے الفاظ میں ہوا ہے۔ یعنی ہوائیں سمندر سے بخارات کو بادلوں کی صورت میں دور دراز علاقوں تک لے جاتی ہیں ‘ پھر وہ اس پانی کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش کی صورت میں تقسیم کرتی ہیں۔ اس تقسیم میں ان کا معاملہ ہر جگہ یکساں نہیں ہوتا بلکہ ُ جدا جدا ہوتا ہے۔ کہیں اللہ تعالیٰ کی حکمت اور مشیت سے َجل تھل ہوجاتا ہے اور کوئی علاقہ خشک رہ جاتا ہے۔

آیت 4 - سورۃ المرسلات: (فالفارقات فرقا...) - اردو