سورۃ المومنون: آیت 2 - الذين هم في صلاتهم خاشعون... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورۃ المومنون

ٱلَّذِينَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ خَٰشِعُونَ

اردو ترجمہ

اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allatheena hum fee salatihim khashiAAoona

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2 الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْْ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوْنَ ”کامیاب ‘ بامراد اور فائز المرام اہل ایمان وہ ہیں کہ نماز پڑھتے ہوئے ان کی توجہ رکعتوں کی گنتی پوری کرنے پر ہی مرکوز نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی نمازوں میں عاجزی اور فروتنی اختیار کرتے ہیں۔ ان کی نمازیں حقیقی خشوع و خضوع کا منظر پیش کرتی ہیں۔

آیت 2 - سورۃ المومنون: (الذين هم في صلاتهم خاشعون...) - اردو