سورۃ المومنون: آیت 15 - ثم إنكم بعد ذلك لميتون... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورۃ المومنون

ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ

اردو ترجمہ

پس بڑا ہی بابرکت ہے اللہ، سب کاریگروں سے اچھا کاریگر

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma innakum baAAda thalika lamayyitoona

آیت 15 کی تفسیر

ثم انکم بعدذلک لمیتون (23 : 15) ثم انکم یوم القیمۃ تبعثون (23 : 16) ” پھر اس کے بعد تم کو ضرور مرنا ہے ، “۔ یہ موت دنیا کی زندگی کا اختتام ہے اور دنیا کی زندگی اور آخرت کی زندگی کے درمیان بھی ایک مرحلہ ہے۔ لہذا برزخ کی زندگی بھی حیات انسانی کی ترقی کا ایک مرحلہ ہے۔ اور برزخ انسانی زندگی کا اختتام نہیں ہے۔

اس کے بعد انسان نے حکم الہی کے مطابق دوبارہ اٹھنا ہے۔ یہ بھی زندگی کا ایک دور ہوگا ، ایک مرحلہ ہوگا لیکن یہ ایک کامل زندگی ہوگی۔ اس زندگی میں کوئی نقص نہ ہوگا ، اس میں خون اور گوشت کی زندگی کی ضروریات درکار نہ ہوں گی۔ نہ اس میں خوف اور بےچینی ہوگی ، نہ اس میں کوئی تبدیلی ہوگی اور نہ نشیب و فراز ہوں گے بلکہ یہ انسان کے لیے ایک آخری آرام گاہ ہوگی لیکن یہ کامل زندگی اس شخص کے لیے ہوگی جو ترقی و کمال کی راہوں پر چلنے والاہو۔ وہ زندگی کے اس سورة کی ابتدا ئی آیات جس کے خدوخال طے کردیئے گئے ہیں یعنی ایمان والوں کی زندگی ، ۔ لیکن جس نے اپنی زندگی کے بنیادی مرحلے کو ترقی نہ دی بلکہ اسے تنزل سے دوچارکرکے اسے حیوانی زندگی جیسا بنا دیا وہ آخرت میں بھی اسی طرح معکوس کرے گا۔ وہاں اس کی انسانیت جمادات کا کام کرے گی۔ وہ جہنم کا ایندھن ہوگا۔ جبکہ جہنم کا ایندھن لوگ اور پتھرہوگے تو اس قسم کے لوگ نباتات سے بھی نیچے پتھر ہوجائیں گے۔

اب سیاق کلام نفس انسانی کے اندرونی دلائل ایمان سے آفاق کائنات میں موجود دلائل ایمان کی طرف منتقل ہوتا ہے ۔ لوگ ان آفاقی دلائل کو رات اور دن دیکھتے رہتے ہیں۔ ان کو اچھی طرح سمجھتے بھی ہیں لیکن پھر بھی غافل ہو کر گزر جاتے ہیں ۔

آیت 15 - سورۃ المومنون: (ثم إنكم بعد ذلك لميتون...) - اردو