سورہ مائدہ: آیت 15 - ثم يطمع أن أزيد... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورہ مائدہ

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ

اردو ترجمہ

پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma yatmaAAu an azeeda

آیت 15 کی تفسیر

ثم یطمع ان ازید (74:15) ” پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں “۔ یعنی موجود دولت پر قانع نہیں ہے۔ مزید بھی چاہتا ہے لیکن نہ قناعت کرتا ہے ، اور نہ شکر بجا لاتا ہے۔ یا وہ یہ طمع کرتا ہے کہ اس پر بھی وحی نازل ہو اور اسے کتاب دی جائے جس طرح سورت کے آخر میں آتا ہے۔

بل یرید .................... منشرة (74:52) ” بلکہ ان میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں “۔ یہ شخص ان لوگوں میں سے تھا جو حضرت محمد ﷺ سے حسد کرتا تھے کہ آپ کیوں نبی ہوگئے۔

آیت 15 - سورہ مائدہ: (ثم يطمع أن أزيد...) - اردو