سورہ مائدہ: آیت 13 - وبنين شهودا... - اردو

آیت 13 کی تفسیر, سورہ مائدہ

وَبَنِينَ شُهُودًا

اردو ترجمہ

اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wabaneena shuhoodan

آیت 13 کی تفسیر

آیت 13{ وَّبَنِیْنَ شُہُوْدًا۔ } ”اور نگاہوں کے سامنے رہنے والے بیٹے دیے۔“ کسی کے بیٹوں کا گھر میں حاضر و موجود رہنا بھی اس کی تونگری اور خوشحالی کی علامت ہے۔ ورنہ فکر معاش جوان بیٹوں کو گھر میں چین سے کہاں بیٹھنے دیتی ہے۔ آج ”حاضر باش“ بیٹوں جیسی نعمت کی قدر پوچھنی ہو تو ان والدین سے پوچھیں جن کے نوجوان بیٹے روزی کی تلاش میں امریکہ اور یورپ میں دھکے کھا رہے ہیں اور وہ محض انہیں ایک نظر دیکھنے کی امید پر جی رہے ہیں۔

آیت 13 - سورہ مائدہ: (وبنين شهودا...) - اردو