سورہ مائدہ: آیت 10 - على الكافرين غير يسير... - اردو

آیت 10 کی تفسیر, سورہ مائدہ

عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ

اردو ترجمہ

کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAala alkafireena ghayru yaseerin

آیت 10 کی تفسیر

علی ................ یسیر (74:10) ” کافروں کے لئے ہلکانہ ہوگا “۔ یہ دن سب کا سب سخت ہوگا۔ اس قدر سخت کہ اس میں کوئی نرمی نہ ہوگی ، لہٰذا یہ سمجھو کہ اس دن بےحد کرب ہوگا ، سخت تنگی ہوگی ، لہٰذا اس کے بارے میں محتاط ہوجاﺅ۔ اور صور سے بچنے سے پہلے تیاریاں کرلو۔ یوں ان کے سامنے اس دن کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔

اب روئے سخن ایک مخصوص مکذب اور جھٹلانے والے معاند کی طرف پھرجاتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص دعوت اسلامی کا ایک خاص معاند تھا اور دعوت کے خلاف تمام تدابیر یہ کرتا تھا۔ چناچہ اسے سخت دھمکی دی جاتی ہے اور اس کی ایسی تصویر کھینچی جاتی ہے کہ سننے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ کون ہے ؟ اس شخص کے پورے خدوخال اس قلمی تصور میں دے دیئے گئے ہیں اور یہ شخصیت صاف صاف الفاظ کے اندر متحرک نظر آتی ہے۔ ذرا ملاحظہ کریں :

آیت 10 - سورہ مائدہ: (على الكافرين غير يسير...) - اردو