سورۃ الماعون: آیت 7 - ويمنعون الماعون... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورۃ الماعون

وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ

اردو ترجمہ

اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

WayamnaAAoona almaAAoona

آیت 7 کی تفسیر

آیت 7{ وَیَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۔ } ”اور عام استعمال کی چیز بھی مانگنے پر نہیں دیتے۔“ مَاعُوْن کے معنی روز مرہ استعمال کی چیزیں ہیں ‘ جو ہر پڑوسی بوقت ضرورت اپنے پڑوسی سے عاریتاً لے لیتا ہے اور اپنی ضرورت پوری کر کے واپس لوٹا دیتا ہے۔ ایسے لوگوں کے کردار کی پستی کا یہ عالم ہے کہ وہ اپنے پاس سے آگ کی چنگاری ماچس وغیرہ اور نمک جیسی معمولی اشیاء تک بھی کسی کو دینا پسند نہیں کرتے۔

آیت 7 - سورۃ الماعون: (ويمنعون الماعون...) - اردو