سورۃ المعارج: آیت 37 - عن اليمين وعن الشمال عزين... - اردو

آیت 37 کی تفسیر, سورۃ المعارج

عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ

اردو ترجمہ

گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAani alyameeni waAAani alshshimali AAizeena

آیت 37 کی تفسیر

آیت 37{ عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ۔ } ”دائیں اور بائیں سے غول در غول۔“ دراصل مشرکین کو ہر وقت یہ دھڑکا لگتا رہتا تھا کہ جس کسی نے بھی حضور ﷺ سے قرآن سن لیا وہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ اس لیے حضور ﷺ جب لوگوں کو قرآن سنانے کے لیے کہیں کھڑے ہوتے تو وہ ہر طرف سے دوڑیں لگا کر آپ ﷺ کے پاس پہنچ جاتے۔ ایسا دراصل وہ لوگوں کو حضور ﷺ کے گرد جمع ہونے سے روکنے کے لیے کرتے تھے ‘ تاکہ وہ آپ ﷺ کی زبان مبارک سے قرآن نہ سن سکیں۔

آیت 37 - سورۃ المعارج: (عن اليمين وعن الشمال عزين...) - اردو