سورۃ المعارج: آیت 35 - أولئك في جنات مكرمون... - اردو

آیت 35 کی تفسیر, سورۃ المعارج

أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍ مُّكْرَمُونَ

اردو ترجمہ

یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Olaika fee jannatin mukramoona

آیت 35 کی تفسیر

اب یہاں ان کا انجام بھی دیا جاتا ہے جبکہ دوسرے فریق کا انجام اس سے قبل بتادیا گیا تھا۔

اولئک ................ مکرمون (07 : 53) ” یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے “۔ یہ مختصر ترین آیت حسی مزے اور معنوی مزے دونوں کو ایک جگہ جمع کردیتی ہے۔ یہ باغات میں ہوں گے اور باعزت طور پر ہوں گے۔ یوں لذت بھی پائیں گے اور عزت بھی پائیں گے۔ اور یہ ان کے ایمان ایقان اور نیکی کی وجہ سے ، ان کا امتیاز ہوگا۔

آیت 35 - سورۃ المعارج: (أولئك في جنات مكرمون...) - اردو