سورۃ المعارج: آیت 34 - والذين هم على صلاتهم يحافظون... - اردو

آیت 34 کی تفسیر, سورۃ المعارج

وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

اردو ترجمہ

اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waallatheena hum AAala salatihim yuhafithoona

آیت 34 کی تفسیر

اور صفات مومنین کا آغاز بھی نماز سے اور خاتمہ بھی نماز سے۔

والذین .................... یحافظون (07 : 43) ” اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں “۔ صفات مومنین کے آغاز میں جو صفت بیان کی گئی تھی ، وہاں کہا تھا کہ وہ نماز پر دوام اختیار کرتے ہیں اور یہاں ذکر ہے کہ وہ نماز کی حفاظت کرتے ہیں یعنی نماز کے فرائض ، اس کے اوقات ، اس کے سنن ، اس کی ہیئت اور اس کی روح کی حفاظت کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ اسے مہمل طور پر اور سستی کرکے نہیں ادا کرتے۔ اور اسے یوں ضائع نہیں کرتے کہ صحیح طرح نہ پڑھیں اور آغاز و انجام دونوں جگہ نماز کا فکر کرکے یہ بتانا مقصود ہے کہ اسلام میں نماز کی بہت بڑی اہمیت ہے۔ اسی پر مومنین کی صفات ختم ہوتی ہیں۔

آیت 34 - سورۃ المعارج: (والذين هم على صلاتهم يحافظون...) - اردو