سورۃ المعارج: آیت 27 - والذين هم من عذاب ربهم... - اردو

آیت 27 کی تفسیر, سورۃ المعارج

وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

اردو ترجمہ

جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waallatheena hum min AAathabi rabbihim mushfiqoona

آیت 27 کی تفسیر

والذین .................... مامون (82) (07 : 72۔ 82) ” جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں کیونکہ ان کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بےخوف ہو “۔ مجرد تصدیق قیامت سے یہ ایک آگے کا درجہ ہے۔ یہ قیامت کے بارے میں زیادہ حساسیت اور اللہ کی نگہبانی کا تازہ احساس اور اللہ کے دربار میں تقصیر کا شعور ہے اور زیادہ عبادت گزاری ہے۔ اور یہ خوف ہے کہ کسی وقت بھی اللہ کا عذاب آسکتا ہے۔ اس لئے ایسے لوگوں کے سامنے ہر وقت غضب الٰہی کا خوف رہتا ہے اور وہ اللہ کی حمایت اور بچاﺅ کے طلبگار رہتے ہیں۔

حضرت نبی ﷺ اللہ کے عذاب سے خوف کھاتے تھے۔ حالانکہ اللہ کے نزدیک آپ کا جو مرتبہ تھا ، وہ معلوم ہے اور آپ کو اچھی طرح معلوم بھی تھا کہ آپ برگزیدہ ہیں اور اللہ کی آپ پر مہربانیاں ہیں۔ چناچہ آپ کو یہ یقین تھا کہ صرف اللہ کا فضل ہی آپ کو جنت میں داخل کرسکتا ہے۔ اس لئے آپ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا : ” کسی کا عمل اسے ہرگز جنت میں داخل نہیں کرسکتا “۔ اس پر صحابہ کرام ؓ نے پوچھا رسول اللہ کیا آپ پر بھی اسی اصول کا اطلاق ہے ؟ “ آپ نے فرمایا : ” اور میں بھی ! الایہ کہ اللہ مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے “۔ (بخاری ومسلم)

آیت 27 - سورۃ المعارج: (والذين هم من عذاب ربهم مشفقون...) - اردو