سورۃ المعارج: آیت 20 - إذا مسه الشر جزوعا... - اردو

آیت 20 کی تفسیر, سورۃ المعارج

إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا

اردو ترجمہ

جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Itha massahu alshsharru jazooAAan

آیت 20 کی تفسیر

اگلی دو آیات ہَلُوْعًاکی وضاحت پر مشتمل ہیں :آیت 20{ اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوْعًا۔ } ”جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بہت گھبرا جانے والا ہے۔“ جب کوئی انسان اپنی روح سے بیگانہ ہوجاتا ہے تو وہ نرا حیوان بن کر رہ جاتا ہے۔ ایسے حیوان نما انسان کو جب کسی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ صبر کرنے کی بجائے فوراً چیخنا چلانا شروع کردیتا ہے اور جزع فزع کرنے لگتا ہے۔

آیت 20 - سورۃ المعارج: (إذا مسه الشر جزوعا...) - اردو