سورۃ المعارج: آیت 16 - نزاعة للشوى... - اردو

آیت 16 کی تفسیر, سورۃ المعارج

نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ

اردو ترجمہ

جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

NazzaAAatan lilshshawa

آیت 16 کی تفسیر

آیت 16{ نَزَّاعَۃً لِّلشَّوٰی۔ } ”جو کلیجوں کو کھینچ لے گی۔“ شدت کے اعتبار سے جہنم کی آگ کا دنیا کی آگ سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ سورة الہمزہ میں جہنم کی آگ کی ایک خصوصیت یہ بتائی گئی ہے : { تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْئِدَۃِ۔ } کہ وہ براہ راست دلوں میں جلن پیدا کرے گی۔ آج کل اس کیفیت کو ultra violet rays کی مثال سے سمجھا جاسکتا ہے۔ ان شعاعوں کی حرارت کھال کے اندر پہنچ کر اپنا اثر دکھاتی ہے۔

آیت 16 - سورۃ المعارج: (نزاعة للشوى...) - اردو