سورہ لیل: آیت 9 - وكذب بالحسنى... - اردو

آیت 9 کی تفسیر, سورہ لیل

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ

اردو ترجمہ

اور بھلائی کو جھٹلایا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakaththaba bialhusna

آیت 9 کی تفسیر

آیت 9{ وَکَذَّبَ بِالْحُسْنٰی۔ } ”اور جھٹلا دیا اچھی بات کو۔“ یعنی اس کے دل نے گواہی دے دی کہ یہ سچ اور حق بات ہے لیکن اس کے باوجود اس نے تعصب یا تکبر یا ہٹ دھرمی یا مفاد یا کسی خوف کی وجہ سے اسے جھٹلا دیا۔ واضح رہے اس آیت کا تقابل آیت 6 وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰی۔ کے ساتھ ہے۔

آیت 9 - سورہ لیل: (وكذب بالحسنى...) - اردو