سورہ لیل: آیت 7 - فسنيسره لليسرى... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورہ لیل

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ

اردو ترجمہ

اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fasanuyassiruhu lilyusra

آیت 7 کی تفسیر

آیت 7{ فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْیُسْرٰی۔ } ”تو اس کو ہم رفتہ رفتہ آسان منزل جنت تک پہنچادیں گے۔“ اس حوالے سے سورة الاعلیٰ کی یہ آیت بھی ذہن میں تازہ کر لیجیے : { وَنُیَسِّرُکَ لِلْیُسْرٰی۔ } ”اور ہم رفتہ رفتہ پہنچائیں گے آپ کو آسان منزل تک“۔ لیکن سورة الاعلیٰ کی نسبت یہاں یہ مضمون زیادہ واضح انداز میں آیا ہے۔ اب اس کے مقابلے میں اگلی آیات میں دوسرے راستے اور اس کے تین سنگ ہائے میل کا ذکر آ رہا ہے :

آیت 7 - سورہ لیل: (فسنيسره لليسرى...) - اردو