سورہ لیل: آیت 3 - وما خلق الذكر والأنثى... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورہ لیل

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ

اردو ترجمہ

اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama khalaqa alththakara waalontha

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ وَمَاخَلَقَ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰٓی۔ } ”اور قسم ہے اس کی جو اس نے پیدا کیے نر اور مادہ۔“ ان قسموں سے یہ نکتہ واضح ہوتا ہے کہ کائنات کے اندر نظر آنے والے تضادات دراصل نظام کائنات کا حصہ ہیں ‘ بلکہ کائنات کا نظام انہی تضادات کی وجہ سے چل رہا ہے اور ایک جنس سے تعلق رکھنے والی دو متضاد چیزیں باہم مل کر فطرت کے تقاضوں کی تکمیل کرتی ہیں۔ دنیا کا سارا نظام دن اور رات کے ادلنے بدلنے کی وجہ سے قائم ہے۔ زمین پر حیوانی اور نباتاتی زندگی کا وجود اسی گردش لیل و نہار کا مرہون منت ہے۔ خود نسل انسانی کا تسلسل بھی مرد اور عورت کے جنسی اختلاف و تضاد کی وجہ سے چل رہا ہے۔ چناچہ کائنات کی مختلف تخلیقات میں بظاہر نظر آنے والے ان تضادات کے اندر بھی ایک طرح کا توافق اور تطابق پایاجاتا ہے۔

آیت 3 - سورہ لیل: (وما خلق الذكر والأنثى...) - اردو